ایکنک نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سمیت اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دے دی

اتوار 23 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے سمیت اربوں روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں:وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب کا رابطہ، خطے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں خوازہ خیلہ، بشام ایکسپریس وے، لاہور، حیدرآباد اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنیوں میں بجلی کی تقسیم کے نظام میں بہتری، جنوبی پنجاب غربت میں کمی کے منصوبے، فل برائٹ اسکالرشپ سپورٹ پروگرام اور مختلف آبی، مواصلاتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت 82 ارب 36 کروڑ 16 لاکھ روپے منظور کی گئی، جس میں 35 ارب 98 کروڑ روپے کا غیر ملکی زرمبادلہ کا حصہ شامل ہے۔

اجلاس میں تربیلا جھیل میں فلوٹنگ سولر پینلز کے پائلٹ منصوبے کے لیے مناسب فزیبلٹی اسٹڈی کے بعد الگ پی سی ون پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات: غیر مصدقہ خبروں سے گریز کیا جائے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

ایکنک نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں پر کام بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں اسکول کی عمارت نہ بننے پر بچوں کا احتجاج، کلاسز میں جانے سے انکار

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو پھر ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا سخت ردعمل

شدید برفباری اور تیز ہوائیں، ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت کی منتقلی کا ریسکیو آپریشن مؤخر

محمود خان اچکزئی کی پشتون جرگے کی تجویز پر سیاسی اختلاف، مولانا عبدالواسع کا آل پارٹیز کانفرنس کو ترجیح دینے کا فیصلہ

تاجکستان کی سرحد پر جھڑپ، 2 افغان شہری ہلاک، 17 کلو چرس برآمد

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

میدان میں حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر سپر اسٹار لیونل میسی پر جرمانہ عائد

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟