آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ورلڈ چیمپیئن بن گیا ہے۔
ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے دبئی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹینگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کے 159 کا ہدف دیا، جواب میں پروٹیز 20 اوورز میں 9 وکتوں کے نقصان پر 126 رنز بنا سکیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان لورا ولوارڈٹ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور 27 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں، دوسری اوپننگ بلے باز تزمین برٹس 17 رنز بنا سکیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ماریزان کپ 8، نادین ڈی کلرک 6، چلو ٹریون 14، سن لوئس 8، اینری ڈیرکسن 10 اور سینالو جافتا 6 رنز بنا سکیں۔
کیوی ٹیم کی جانب سے روزمیری مائر اور امیلا کر کی تباہ کن باؤلنگ نے ٹیم کو ٹائٹل دلوانے میں اہم کردار ادا کیا، روز میری میر اور امیلا کر نے مجموعی طور پر 4 اوورز میں بلترتیب 25 اور 24 رنز کے عوض 3، 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپننگ بیٹر سوزی بیٹس نے 32، امیلا کر 43 اور بروکلے ہالیڈے نے 38 رنز اسکور کیے،جنوبی افریقہ کی جانب سے بائیں ہاتھ کی گیند باز نونخولیکوملابا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔