عادل بازئی کو نااہل قرار دینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسلم لیگ ن کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پارٹی سے انحراف کر کے آئینی ترمیم کے لیے ووٹ نہ دینے والے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بھیجا تھا۔ جس کے بعد آج اسپیکر قومی اسمبلی نے عادل بازئی کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئینی ترمیم پر ووٹ نہ دینے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے عادل بازئی کو نااہل قرار دے کر انہیں ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایم این ایز عادل بازئی اور الیاس محمد چوہدری کے خلاف ریفرنسز موصول

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بھجوایا تھا۔ عادل بازئی گزشتہ روز ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔

عادل بازئی نے ن لیگ جوائن کرکے بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے اپنے خط میں عادل بازئی کو فوری ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب