آئینی ترمیم منظور کرانے کے لیے ہمارے 2 لوگوں کو اٹھایا گیا، اختر مینگل

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ  اختر مینگل نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم منظور کرانے کے لیے ہمارے 2 لوگوں کو اٹھایا گیا۔ بچوں کو زدوکوب کرکے آئینی ترمیم منظور کرائی گئی۔

بی این پی کے سربراہ  اختر مینگل نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر قاسم رونجھو آج سینیٹ سیکرٹریٹ پہنچے اور استعفیٰ جمع کرایا۔ قاسم رونجھو اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کے سامنے رکھنا چاہتے تھے۔ ہمارے سینیٹر کو اجلاس میں اجازت نہیں دی گئی کہ وہ اپنی آپ بیتی بیان کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے کیوں نکالا گیا؟

اختر مینگل نے کہا کہ اس آئینی ترمیم پر حکومتی اتحاد بھی متفق نہیں تھا۔ کل اس ڈرامے کا آخری دن تھا۔ اس سرکس کو کیا نام دیں؟ زرداری کا سرکس، شریفوں کا سرکس یا آئی ایس آئی کا سرکس۔

بی این پی کے سربراہ نے کہا کہ ترمیم کے لیے ہمارے دو لوگوں کو اٹھایا گیا۔ ہماری خاتون سینیٹر نے آنسو بہاتے ہوئے اپنی آپ بیتی سنائی۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کو چھپانے کی کیا ضرورت تھی؟ بچوں کو زدو کوب کر کے آئینی ترمیم منظور کرائی گئی۔ جن لوگوں نے آئینی ترمیم منظور ہونے پر خوشی منائی، انہوں نے اپنی سیاسی  قبر کھودی ہے۔

تمام پارٹیاں کو چلو بھر پانی میں ڈوب کر مرنا چاہیے، راجہ ناصر عباس

اختر مینگل کے ہمراہ مجلس وحدت المسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس نے کہا کہ وہ اختر مینگل کے ساتھ مذمت کرنے آئے ہیں۔

’ میں ممبران پارلیمان کو اٹھانے کی مذمت کرتا ہوں، تمام پارٹیاں کو چلو بھر پانی میں ڈوب کر مرنا چاہیے، اس سارے واقعے پر کسی نے ایک لفظ تک نہیں کہا۔ ہم ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘