امریکی کیاکر ولیم ہینکل کا گلگت بلتستان کے دریاؤں میں کیاکنگ کا یادگار تجربہ

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی کیاکر ولیم ہینکل کا پہلا دورہ پاکستان شاندار اور یادگار رہا۔ وہ کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے دریاؤں میں کیاکنگ کا تجربہ ہمیشہ یاد رہے گا۔

وی نیوز کو بتایا کہ اس ایڈونچر سے وہ بہت ہی لطف اندوز ہوئے ہیں۔ اور زندگی کا یادگار سفر رہا ہے۔

ولیم ہینکل، جو امریکا سے تعلق رکھتے ہیں، نے پہلی بار پاکستان کا سفر کیا اور یہاں کے  دریاؤں میں کیاکنگ کا حیرت انگیز تجربہ کیا۔ ہینکل نے دنیا بھر میں کیاکنگ کی ہے اور جنوبی امریکا سے شمالی امریکا تک مختلف دریاؤں کو دریافت کیا ہے، تاہم یہ ان کا پہلا ایشیائی سفر تھا۔ وہ خاص طور پر پاکستان آئے تاکہ گلگت بلتستان کے خوبصورت دریاؤں میں کیاکنگ کر سکیں۔

انہوں نے گلگت دریا میں کیاکنگ کی، جو ان کے لیے ایک نہایت پرسکون اور یادگار تجربہ ثابت ہوا۔

ہینکل نے بتایا کہ وہ نومبر کے مہینے کو کیاکنگ کے لیے بہترین وقت قرار دیتے ہیں  کیونکہ مون سون کا موسم ختم ہو چکا ہوتا ہے اور برف پگھل کر دریا میں بہہ رہی ہوتی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی خوبصورتی اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔ ہینکل کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے علاقے، خصوصاً ہنزہ بے حد دلکش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آتے وقت بہت سے لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ آیا یہ ملک محفوظ ہے؟ ہینکل نے اپنے تجربے کی روشنی میں بتایا کہ پاکستان بالکل محفوظ ہے، یہاں کے لوگ نہایت دوستانہ ہیں اور انگریزی بولنے میں ماہر ہیں، جو سیاحوں کو ملک کی خوبصورتی دکھانے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ہینکل نے سیاحوں کو پاکستان آنے اور یہاں کی شاندار قدرتی مناظر اور مہمان نوازی کو خود دریافت کرنے کی دعوت دی۔

اپنے اس سفر کے دوران ایک مقامی سیاحتی کمپنی ’گولڈن پیک ٹور کمپنی‘ کے ساتھ گلگت بلتستان کی سیاحت کی اور اس پورے تجربے کو زندگی بھر یاد رہنے والا قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے