عمران خان پر حملہ میں نامزد ملزم نوید کی درخواست ضمانت خارج

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ میں نامزد مرکزی ملزم نوید کی درخواست ضمانت خارج کردی، ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سنایا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد ہونیوالے حملہ میں نامزد مرکزی ملزم نوید کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی سیاست میں تحریک انصاف کی کوئی اہمیت نہیں، فوادچوہدری

ملزم نوید نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ وہ وقوعہ پر موجود ہی نہیں تھا، پولیس نے بلا جواز مقدمے میں شامل کیا ہے، عینی شاہدین نے نامعلوم ملزم کے بارے میں بتایا جبکہ اس کیخلاف ٹھوس شواہد بھی موجود نہیں۔

ملزم کی جانب سے ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے پولیس پروسیکیوٹر کا موقف تھا کہ ملزم وقعہ سے گرفتاری کے بعد ہی مقدمے میں نامزد کیا گیا، ملزم کی شناخت مختلف فوٹیجز میں بھی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 3 مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں مسترد

پولیس پروسیکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ ملزم کے جائے وقوعہ پر موجودگی کے گواہان بھی موجود ہیں، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں عدالت درخواست ضمانت مسترد کرے۔

بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم نوید کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن کی پیشرفت رپورٹ جاری

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘