ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر یوٹیوبر حکیم شہزاد کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجی کالج کی طالبہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف نفرت آمیز باتیں کرنا ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر یوٹیوبر حکیم شہزاد کو مہنگا پڑ گیا۔

بعض سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے یوٹیوبر حکیم شہزاد کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ سے دوستی کے لیے حکیم شہزاد نے کیا کیا جتن کیے؟

ملتان شجاع آباد کے نواحی علاقہ کے رہائشی معروف یوٹیوبر حکیم شہزاد نے نجی کالج کی طالبہ کے حوالے سے اپنی ویڈیوز میں گمراہ گن افواہیں پھیلائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے سے نفرت آمیز ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں، جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ملتان سرکل نے حکیم شہزاد کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عامر لیاقت نازیبا وائرل ویڈیوز کیس: دانیہ شاہ کی بریت کی درخواست

یاد رہے حکیم شہزاد ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ کے شوہر ہیں،انہوں نے رواں سال جولائی میں دانیہ شاہ سے شادی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ہمارے پاس ابھی کئی سرپرائز باقی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کو انتباہ

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان