رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کی نئی باڈی 2026-27 کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہو گئی۔ نومنتخب عہدیداروں نے کھیلوں کی صحافت کے فروغ، پیشہ ورانہ روایات کے استحکام، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ایسوسی ایشن کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کی الیکشن کمیٹی نے 2026-27 کی مدت کے لیے نئی قیادت کا اعلان کر دیا۔ انتخابی عمل کے دوران تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

رسجا کے انتخابات الیکشن کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان کی سربراہی میں منعقد ہوئے، جبکہ رانا فرحان اسلم، شاکر عباسی اور عاصم جیلانی الیکشن کمیٹی کے ارکان تھے۔ الیکشن کمیٹی نے انتخابی عمل کی نگرانی کے بعد باضابطہ طور پر نتائج کا اعلان کیا۔

نتائج کے مطابق ابوبکر بن طلعت مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے، جبکہ ذوالفقار بیگ سینیئر نائب صدر منتخب ہوئے۔ زاہد اعوان اور اصغر علی مبارک نائب صدور، عنبرین علی جنرل سیکرٹری، ذیشان قیوم سینیئر جوائنٹ سیکریٹری، اویس لطیف اور عقیل انجم جوائنٹ سیکریٹریز، جبکہ ناصر عباس نقوی فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے خودمختار کمیشن کا قیام

گورننگ باڈی کے لیے فہیم انور خان، گیبریل ڈی سوزا، اویس عباسی، کرن خان اور عاصم ریاض بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

اس موقع پر نومنتخب صدر ابوبکر بن طلعت اور جنرل سیکریٹری عنبرین علی نے رسجا کے اراکین کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئی قیادت ایسوسی ایشن کی پیشہ ورانہ روایات، اتحاد، شفافیت اور وقار کو مزید مضبوط بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رسجا کو ملک میں اسپورٹس جرنلزم کے فروغ، پیشہ ورانہ اخلاقیات کے استحکام اور صحافیوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے فعال کردار ادا کیا جائے گا۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی، سابق صدر طارق چوہدری، پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید اکبر سمیت سینئر صحافیوں اور میڈیا نمائندوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت رسجا کو مزید مضبوط اور فعال بناتے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹس کے حقوق کے تحفظ اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحۂ اے پی ایس سے برطانوی فٹبال تک، عمر نواز کی ناقابلِ یقین کامیابی کی داستان

انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،  10 گولوں کا نیا ریکارڈ قائم

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

گل پلازہ سانحہ: تفتیشی افسر کی تبدیلی، تحقیقات پر اٹھنے والے سوالات کیا نئی سمت اختیار کریں گے؟

کراچی: کشمیر کالونی میں آزاد کشمیر انتخابات پر بحث، مہاجرین نشستوں کی اہمیت اور کشمیریوں کے تحفظات

ویڈیو

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

کالم / تجزیہ

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری