عمران خان کی حمایت میں امریکی خط پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے، پاکستان علماء کونسل

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان علماء کونسل کی بانی  پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں امریکی نمائندگان کے ممبران کے خط کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے داخلی معاملات میں براہ راست مداخلت قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 60 سے زائد امریکی ایوان نمائندگان نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ دیا

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان کا خط پاکستان کے داخلی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے اور پاکستان علماء کونسل اس خط کو کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خط پی ٹی آئی کے منافقانہ رویے اور پالیسی کی دلیل ہے۔

مزید پڑھیے: دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے امریکی ایوان نمائندگان کاخط باہمی احترام کے منافی قراردیدیا

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے افسوس کا اظہار کیا کہ امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین مشرق وسطیٰ کی صورتحال بالخصوص ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت اور لاکھوں بے گھر افراد پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان، عوام، سیاسی اور مذہبی جماعتیں اپنے مسائل خود حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مذکورہ خط اوراس کے مندرجات بلاشبہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور خود مختاری کی خلاف ورز ی ہے اور یہ صرف اور صرف صیہونی طاقتوں کے ایما پر  لکھا گیا۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر کا وزیراعظم پاکستان کے نام خط، سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کا عندیہ دیدیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل اور عوام کی جانب سے پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے 60 سے زائد ارکان نے صدر جو بائیڈن کو ایک خط میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان میں ’سیاسی قیدیوں‘ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کے رکن گریگ کیسر کی جانب سے لکھے گئے خط میں درجنوں کانگریس مین کے دستخط موجود ہیں جنہوں نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں انسانی حقوق کو مرکز بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا