علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتار بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منطور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان ڈی چوک سے گرفتار

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیدیا۔

مزید پڑھیں:علیمہ اور عظمیٰ خان سے ملاقات کی درخواست خارج، دفتری اعتراض برقرار

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں، گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منطور ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ