کراچی کے شاپنگ مال میں چوہے کے ڈر سے شہریوں کی دوڑیں، ویڈیو وائرل

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے ایک نجی شاپنگ مال میں افراتفری کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چوہا شاپنگ مال کے اندر گھس آیا ہے جس نے خریداروں کی دوڑیں لگوادیں۔ ایک شخص نے چوہے کو پیر سے مارنے کی کوشش کی تاہم چوہا کسی طرح اپنا راستہ بنا کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ کلپ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور ناظرین نے اس منظر سے خوب محظوظ ہو کر تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ چوہا لندن جا رہا ہے تو کسی نے اسے رونالڈو سے تشبیہہ دی۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی والوں کے لیے یہ عام سی بات ہے۔

سوشل میڈیا پر چوہے کے فرار پر دلچسپ بحث جاری ہے اور صارفین مزے مزے کے تبصرے کرکے ویڈیو کو وائرل ہونے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں