رینجرز اہلکار قتل کیس، گرفتار ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو، کی رینجرز اہلکار کے قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت۔

نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو، کی رینجرز اہلکار کے قتل کیس میں سزا کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا کار حادثے میں جاں بحق

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عبید کے ٹو کو 1998 کے مقدمے میں غیر موجودگی میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، ہماری اپیل پر عدالت عالیہ نے مقدمے کے دوبارہ ٹرائل کا حکم دیا۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق دوبارہ ٹرائل میں بھی عدالت نے عبید کے ٹو کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ دوبارہ ٹرائل انسداد دہشتگردی کی جن دفعات کے تحت ہوا وہ مقدمے کے اندراج کے بعد نافذ ہوئیں۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمے کا اندراج 1998 میں ہوا جبکہ انسداد دہشتگردی ترمیمی ایکٹ 2001 میں نافذ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم کارکن عبید کے ٹو کو 26 برس قبل کیے گئے قتل پر سزا سنادی گئی

وکیل کا کہنا تھا کہ عبید کے ٹو کی گرفتاری 2015 میں نائن زیرو سے کی گئی، لیکن مقدمے میں گرفتاری بعد میں ظاہر کی گئی ہے۔ لہٰذا ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382 کا فائدہ تاریخ گرفتاری سے دیا جائے۔

عدالت نے درخواست کی سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ رواں برس اگست میں انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر عبید عرف کے ٹو کو رینجرز اہلکار دلدار کے قتل کے جرم میں 40 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ