ڈیرہ اسماعیل خان: فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 جوان شہید

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 10 جوان فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: میانوالی : ملا خیل میں پولیس کے آپریشن میں 10 دہشتگرد مارے گئے

وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں مزید بتایا کہ شہید ہونے والے جوانوں نے جانیں  نچھاور کرکے  خوارجی دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا، شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

شہدا میں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمان، سپاہی اخونزادہ، سپاہی حضرت اللہ، سپاہی مشتاق، سپاہی عبدالصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں ایف سی اہلکار نائیک حمزہ، سپاہی حسن اور سپاہی صابر ایوب شامل ہیں جنہیں علاج کے لیے سی ایم ایچ اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بڑھتی دہشتگردی، پی ٹی ایم کا دھرنا اور ایس سی او کا اجلاس، کیا ہونے والا ہے؟

ترجمان وزارت داخلہ نے ایف سی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی  دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے اور قیام امن کے لیے پر عزم ہے، شہدا کی عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟