ژوب میں فرنٹیئر کور پرحملہ ناکام، انتہائی مطلوب دہشتگرد ساتھی سمیت مارا گیا

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع ژوب میں فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر دہشگردوں کا حملہ ناکام انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، 280 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج دہشتگردوں کے ایک گروپ نے ضلع ژوب میں فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، اور اس سے پہلے کہ وہ مطلوبہ نقصان پہنچا سکیں،  ایک خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب دہشتگرد عمر عرف عمری سمیت 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد عمر عرف عمری سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، جس میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر حالیہ حملہ بھی شامل ہے۔

’دہشتگردوں کے اس حملے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار جمشید خان (عمر 39 سال، رہائشی ضلع ڈیرہ بگٹی) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا‘۔

یہ بھی پڑھیں:گوادر میں دہشت گردوں کا حملہ: کیا نئی حکومت بلوچستان میں قیام امن کو ممکن بنا سکے گی؟

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود کسی دوسرے دہشت گرد کو بے اثر کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے