پنجاب اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد منظور

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد منظور کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کے تحت پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے پہلا ریلیف مانگ لیا

وزیر پارلیمانی امور پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پارلیمان سے مںظور ہونے والی 26 آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کی۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے 26ویں آئینی ترمیم منظور کروانے پر وزیر اعظم شہبازشریف اور چئیر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان کا آئین مقدس دستاویز ہے جو سنہ 1973 میں متفقہ طورپر منظور کیا گیا۔ 26ویں آئینی ترمیم تاریخی اہمیت کی حامل ہے اور اس سے عدالتی اصلاحات کی فراہمی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے: 26ویں آئینی ترمیم میں کالا سانپ کسے کہا گیا؟ بلاول بھٹو نے وضاحت کردی

متن میں کہا گیا کہ ریاستی ادارے جتنے مضبوط فعال و قابل اعتماد ہوں گے ریاست بھی اتنی طاقتور و باوقار ہوگی۔ مقننہ انتظامیہ و عدلیہ  کےاختیارات کی علیحدگی ہر ادارے کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم  آئی تو ہم بھرپور مزاحمت کریں گے، مولانا فضل الرحمان

قراداد میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت پارلیمان کو تاریخی ترمیم پاس کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے کیوں کہ یہ ترمیم پاکستان کے تابناک جمہوری مستقبل و سیاسی اتحاد کا باعث بنے گی اور اس سے سیاسی انتشار کے خاتمہ بھی ہوگا۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ اس ترمیم کے ذریعے چارٹر آف ڈیموکریسی کا ایجنڈا پایہ تکمیل تک پہنچا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ