سپریم کورٹ میں26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست دائر

ہفتہ 26 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف نئی درخواست میاں آصف ایڈووکیٹ کی جانب سے 184 تھری کے تحت دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت سمیت وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج، کالعدم قرار دینے کی استدعا

درخواست گزار کی جانب سے عدالت عظمیٰ سے 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ عدلیہ کی آزادی کے خلاف ترمیم نہیں کر سکتی کیونکہ عدلیہ کی آزادی آئین کے بنیادی ڈھانچے کا جزو ہے۔

’پارلیمان کی عدالتی امور میں مداخلت عدلیہ کی آزادی اور انصاف کی فراہمی کو متاثر کرتی ہے، لہذا 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔‘

مزید پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر

واضح رہے کہ اس قبل آئین کا حصہ بننے والی 26ویں ترمیم کی منظوری کے فوراً بعد ایک مختلف درخواست کے ذریعہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا، شہری محمد انس نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ مذکورہ ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچہ اور اداروں کے درمیان اختیارات کی تقسیم کے خلاف ہے۔

جس کے بعد 2 روز قبل  اے این پی کے سابق رہنما افراسیاب خٹک کی جانب سے بھی سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ثبوت نہ کوئی گواہ، پولیس نے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے خاندان کو کیسے بے نقاب کیا؟

’پروجیکٹ فریڈم‘ کی عارضی معطلی خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سمت ایک اہم اور بروقت قدم ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟

ویڈیو

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی