عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہمی کیلیے درخواست دائر، پی ٹی آئی کا اظہار لاتعلقی

ہفتہ 26 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں سہولیات کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

فیصل چوہدری کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی سہولتوں سے محروم کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے، انہیں مستقل ایک چھوٹے سیل میں رکھا جا رہا ہے جبکہ انہیں ورزش کی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق  بانی پی ٹی آئی سے ٹیلی ویژن اور اخبار کی سہولت بھی واپس لے لی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کے انسانی حقوق کی نگہبان ہے لہٰذا بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق فوری طور پر بحال کیے جائیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر اس درخواست سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی گئی، یہ درخواست ہماری لیگل ٹیم کی مشاورت کے بغیر جمع کروائی گئی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ درخواست ایک پرانے پاور آف اٹارنی کو استعمال کرتے ہوئے جمع کروائی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سہولیات کے لیے  پیر کے روز درخواست دائر ہوگی اور  کیس میں پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی مشاورت سے ہمارے اپنے وکلا پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم سے الگ کردیا، انہیں پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپس سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے لیگل ایڈوائزر ہیں، انہیں پارٹی سے نکالے جانے کی باتوں کی کوئی پرواہ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘