وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، 27 ویں آئینی ترمیم لانے پر اتفاق

اتوار 27 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے 27 ویں آئینی ترمیم لانے پر اتفاق کرلیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں ان کی رہائشگاہ واقع ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی نیت صاف ہے، امید ہے تمام وعدے پورے ہوں گے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کی آمد کے ساتھ ہی وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ،رانا ثناء اللہ اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے، پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے نہ ہی اب پیچھے ہٹیں گے، ملکی معاشی اشاریے مثبت ہونے سے مہنگائی میں واضح کمی نظر آرہی ہے۔

مزید پڑھیں: آج طے ہو گیا پارلیمنٹ سپریم ہے، اب پاکستان عظیم  بنے گا جسے دُنیا دیکھے گی،  شہباز شریف

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے مل کر چلیں گے، غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کے لیے 26ویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی۔

دوسری جانب شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ 27 ویں ترمیم بھی لائی جائے گی۔

رپورٹس میں بتایا گیا  ہے کہ 27 ویں ترمیم میں صوبوں کے حقوق کے حوالے سے خدشات کو دیکھا جائے گا اور اس ترمیم پر مولانا فضل الرحمان، ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں گالیوں کی انوکھی دنیا، کبھی یہی الفاظ جیل پہنچا دیا کرتے تھے

ایل پی جی سیکٹر پر چند افراد کی اجارہ داری ختم کردی، مسابقت سے قیمتیں کم ہوں گی، علی پرویز ملک

مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائیوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی، طلال چوہدری

انٹرنیٹ پر نئے صارفین کو لوٹنے کے لیے فراڈیے تیار، خود کو محفوظ کیسے رکھیں؟

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی، 6 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ویڈیو

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے بیوٹمز یونیورسٹی کے 51اساتذہ واپس کیوں نہیں آئے؟

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟