سندھ شیلڈ 2024 مشق اختتام پذیر، سعودی عرب کی بانافیا ٹورناڈو طیاروں کے ساتھ شرکت

اتوار 27 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سندھ شیلڈ 2024 مشترکہ فضائی مشق اتوارکو باضابطہ طورپراختتام پذیرہوگئی ہے۔ اس مشق میں سعودی عرب، مصر، ترکی اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کی فضائی افواج نے بھرپور حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:مشترکہ پاک سعودی فوجی مشقیں ’البتار۔ون‘ اختتام پذیر

مشق کا مقصد بین الاقوامی سطح پر دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور جدید جنگی ماحول میں افواج کی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا تھا۔ سعودی عرب نے اس مشق میں اپنے (بانافیا ٹورناڈو) طیاروں کے ساتھ شرکت کی، جو مختلف جنگی مشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور جدید ہتھیاروں اور الیکٹرانک جنگی نظاموں سے لیس ہیں۔

سندھ شیلڈ 2024 کے دوران سعودی اور دیگر ممالک کی فضائیہ نے مشترکہ مشقوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے حکام نے اس مشق کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا موقع قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسی مشترکہ مشقوں کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:مظفر گڑھ: پاک فوج اور سعودی رائل لینڈ فورسز کی مشترکہ مشقیں

یہ مشق خطے میں امن اور استحکام کے فروغ میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور شراکت دار ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھا کر B3 کردی، یہ حکومتی پالیسیوں پر عالمی اعتماد ہے، وزیراعظم کا خیرمقدم

مدارس کی رجسٹریشن و دیگر معاملات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خصوصی دلچسپی لی، طاہر اشرفی

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری برقرار رکھنے پر اتفاق

سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

آزاد کشمیر اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل متوقع

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار