وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری برقرار رکھنے پر اتفاق

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی  ہے، جس میں صوبہ سندھ کے امور، جاری ترقیاتی منصوبوں، باہمی دلچسپی کے معاملات اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اور پنجاب کشیدگی، صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری کراچی طلب کرلیا

وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا ونگ کے مطابق 24 اگست کو ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ اور علی پرویز ملک بھی شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران سندھ سے متعلق مختلف امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں اور عوامی فلاح سے متعلق منصوبوں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی امور کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگی صورتحال کے بعد سرکاری اخراجات میں کمی کا مشن، وفاق اور صوبے کیا اقدامات کررہے ہیں؟

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات اور سیاسی امور بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر سیاسی رواداری اور باہمی مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان تعاون اور مشاورت کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ سندھ سے متعلق معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلیکون ویلی کا مصنوعی ذہانت سے متعلق مستقبل کا تصور کیوں تشویش کا باعث بن سکتا ہے؟

میر رضا علی قتل کیس: مقتول کے اہلخانہ کا عدالتی کمیشن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع، جے آئی ٹی بنانے کی استدعا

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھا کر B3 کردی، یہ حکومتی پالیسیوں پر عالمی اعتماد ہے، وزیراعظم کا خیرمقدم

مدارس کی رجسٹریشن و دیگر معاملات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خصوصی دلچسپی لی، طاہر اشرفی

سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار