مدارس کی رجسٹریشن و دیگر معاملات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خصوصی دلچسپی لی، طاہر اشرفی

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر امور پر پیشرفت کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خصوصی دلچسپی لی اور وزیراعظم نے بھی متعلقہ ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: مدارس کے مسائل کا حل ناگزیر، بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر معاملات میں کردار ادا کریں گے، مولانا طاہر اشرفی

نظام المدارس پاکستان کے تحت پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے اعزاز میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں چیئرمین پاکستان علما کونسل اور وزیراعظم کی قومی پیغام امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر حافظ طاہر محمود اشرفی سمیت ملک اور بیرون ملک سے آئے علما و شیوخ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مدارس عربیہ پاکستان دین کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی بھی خدمت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مدارس میں طلبا کو دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دی جا رہی ہے جبکہ ان کی تربیت ایک ایسا اہم عمل ہے جو مدارس کے مثبت کردار کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان کے تحت 33 سے 35 ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں جبکہ پاکستان میں مدارس کی تعلیم کے لیے 15 بورڈز کام کر رہے ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حکومت کی کوششوں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی کاوشوں کے باعث مدارس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مدارس کے نمائندے کے طور پر ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک پاکستان کے نظریے کے محافظ ہیں اور مدارس کے طلبا دین کی سربلندی اور پاکستان کے استحکام کے لیے ہر وقت افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کے مطابق پاک افواج ملک کی محافظ ہیں۔

مزید پڑھیے: کارگل کے شہداء پر بیان، متحدہ مدارس کونسل نے مولانا فضل الرحمان سے لاتعلقی کیوں اختیار کی؟

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حالیہ معرکہ حق کے بعد دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر فوج، قوم اور ریاست کے درمیان تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں، انہیں پیغام ہے کہ قوم متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا ایک اہم ادارہ ہے اور ملک کا قانون اسلامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جانے کی توقع ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مدارس کے معاملات کے حوالے سے ذاتی دلچسپی لی جبکہ وزیراعظم نے بھی اس حوالے سے ضروری احکامات جاری کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ متحدہ مدارس کونسل کے پلیٹ فارم سے مدارس کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مدارس فتنہ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے خلاف بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مدارس کی بندش سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، معاملہ اتفاقِ رائے سے حل کریں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان

انہوں نے ربیع الاول کے موقع پر پیغام امن کی جانب سے دیے گئے خطبہ جمعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا عنوان اسلامی ریاست میں اقلیتوں کے حقوق رکھا گیا تھا جس کا مقصد اسلامی تعلیمات کے مطابق امن اور رواداری کے پیغام کو اجاگر کرنا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمی ایوارڈز میں ’وِڈوز بے‘ کا راج، ایک سیزن میں ریکارڈ 14 ایوارڈز

انگلینڈ کے خلاف چھکوں کی برسات کرنے والے رضا اللہ وطن پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

وزیراعظم  شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا  فیصل کریم کنڈی کی اہم ملاقات، کیا کچھ زیر بحث آیا؟

آئینی عدالت کا عمران خان کی اسپتال منتقلی کیس سے جڑے تمام مقدمات کی سماعت کا فیصلہ

’اسٹریٹ موومنٹ نہیں کرسکتے تو واپس آجاؤ مگر پشتو فلموں والے سین چھوڑ دو‘، سہیل آفریدی کی جعلی گرفتاری پر لوگوں کا ردعمل

ویڈیو

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

جمہوریت ہی پاکستان کے لیے بہترین نظام ہے، یوم جمہوریہ پر ارکان پارلیمنٹ کی متفقہ رائے

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘