پاکستانی ڈیویلپرز کتنے ڈالرز کما لیتے ہیں، دیگر ممالک کے لیے تنخواہیں کتنی؟

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں کل وقتی ملازمت کرنے والے پیشہ ور ڈویلپرز ہر سال مقامی لحاظ سے ایک مناسب رقم کمالیتے ہیں تاہم یہ دیگر کئی ممالک کے مقابلے میں خاصی کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے پاکستانی ڈیویلپرز کی سپورٹ کے لیے بڑا پروگرام شروع کردیا

وطن عزیز کے ڈیویلپرز سالانہ 2 ہزار تا 12 ہزار ڈالر بطور تنخواہ کماتے ہیں لیکن یہ نیپال، بنگلہ دیش، کینیا، نائجیریا، وینزویلا اور ایران کے مقابلے میں بھی خاصی کم ہے۔

اسٹیک اوور فلو ڈویلپر سروے 2023 کے مطابق مختلف ممالک اور براعظموں میں تنخواہوں میں کافی فرق پایا جاتا ہے۔

امریکا، سوئٹزرلینڈ اور لکسمبرگ میں سالانہ معاوضہ 70 ہزار $70,000 سے 2 لاکھ ڈالر تک ہوتا ہے۔

سب سے کم تنخواہ وصول کرنے والے ممالک

اس کے برعکس، پاکستان، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا جیسے ممالک تنخواہ کے اسپیکٹرم میں سب سے کم سطح پر آتے ہیں۔

پروفیشنل پاکستانی ڈیویلپرز سالانہ تقریباً 5 ہزار ڈالر کی اوسط سے تنخواہ کماتے ہیں۔

امریکا و یورپ میں ڈیویلپرز کا معاوضہ کتنا؟

امریکا میں ڈویلپرز کی اوسط سالانہ تنخواہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ ڈالر ہے جس میں زیادہ تر تنخواہیں ایک 15 ہزار ڈالر سے 2 لاکھ ڈالر سالانہ کے درمیان ہے۔

مزید پڑھیے: ٹک ٹاک، پی ٹی اے ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ، انعامات کیا ہیں؟

ایک سروے ظاہر کرتا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر سالانہ تنخواہ ہوتی ہے جبکہ وہاں ڈیویلپرز کی اوسط سالانہ تنخواہ  ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر ہے۔

یورپ میں زیادہ آمدنی والے ممالک میں ڈیویلپر کی تنخواہ خاصی زیادہ ہے۔ مثال کے طور پر آئرلینڈ میں اوسط تنخواہ تقریباً 95 ہزار ڈالر سالانہ ہے۔

برطانیہ میں ڈیویلپرز 60 ہزار ڈالر سے ایک 18 ہزار ڈالر ہے جبکہ اوسط سالانہ تنخواہ تقریباً  $80,000 ڈالر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے روپے سستا ہو گیا؟

ناروے کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

’دل کرتا تھا خود کو زور سے ماروں‘، اکشے کمار نے کیریئر کا سب سے بڑا پچھتاوا بتادیا

ٹوئچ صارفین اب ایمیزون کو اے آئی ٹریننگ کے لیے اپنا مواد استعمال کرنے سے روک سکیں گے

یومِ آزادی قومی ذمہ داریوں اور ملکی ترقی کے عزم کی تجدید کا موقع ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا