مریم نواز نے اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ سفارتکاری کا عندیہ دے دیا

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت سے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عندیہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ سفارتکاری کرنا ہوگی۔ بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

لاہور میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سکھ، ہندو اور مسیحی سب برابر کے پاکستانی ہیں۔ دیوالی کی تقریب میں ہندو برادری کو خوش آمدید کہتی ہوں، یہ دلوں کو قریب لانے کا چراغ ہے، ہم سب کسی تفریق کے بغیر پاکستانی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسموگ بڑھنے کا سبب کیا ہے؟

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مستحق اقلیتی افراد کو مائینارٹی کارڈ کے ذریعے 10ہزار 500روپے دیں گے، دیوالی کے تہوار پر 1400خاندانوں کے لیے فی کس 15ہزار عیدی کا تحفہ ہے۔ اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سکھ، ہندو اور مسیحی سب برابر کے پاکستانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں انسانی ہے، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا سوچ رہی ہوں، بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

اس سے قبل گزشتہ روز پنجاب کے سیکریٹری تحفظِ ماحول راجہ جہانگیر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسموگ سے بچنے کے لیے پنجاب حکومت جلد ماحولیاتی سفارتکاری کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ اس حوالے سے بھارت کے ساتھ جلد بات چیت کریں گے کیونکہ بھارت اور پاکستان کی زراعت کا طریقہ کار قدر مشترک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسموگ سے بچنے کے لیے پاکستان کا بھارت کے ساتھ ماحولیاتی سفارتکاری شروع کرنے کا عندیہ

 راجہ جہانگیر نے کہا کہ موسم کو کنٹرول کرنا ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، لیکن ہم اس کے لیے اقدامات تو اٹھا سکتے ہیں۔ ماحولیاتی سفارتکاری کے ذریعے ہم بہت ساری چیزیں مل کر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دونوں ملکوں کی زراعت تقریباً ایک جیسی ہے، ہم مل کر اس کا حل نکال سکتے ہیں۔ اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں