آزاد کشمیر کا مقبوضہ کشمیر سے موازنہ کرنے والوں کے لیے سوچنے کا مقام ہے، وزیراعظم چوہدری انوارالحق

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‎وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیریوں کے رشتے کو کمزور کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی، جو لوگ آزاد کشمیر کا مقبوضہ کشمیر سے موازنہ کرتے ہیں جہاں ہماری بہنوں، بیٹیوں کی عزت تک بھی محفوظ نہیں ہے ان کے لیے سوچنے کا مقام ہے۔

‎وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے بدھ کو سینیئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور اور دیگر کابینہ ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

یہ بھی پڑھیں آزاد کشمیر: 2 لاکھ بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں تعلیم، روڈ انفراسٹرکچر، بجلی، سیاحت، ہائیڈل پاور، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور آئی ٹی سمیت تمام سیکٹرز میں اصلاحات سے بہتری لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

چوہدری انوارالحق نے کہاکہ آزاد کشمیر کو رول ماڈل بنانے کے لیے ضرورت کی بنیاد کے علاوہ انصاف اور علاقائی تعصب سے پاک ہو کر وسائل خرچ کیے جائیں گے، ریاست میں قانون کی بالادستی پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

چوہدری انوارالحق نے مزید کہاکہ سزا وجزا کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، عوام کے ٹیکسز کے پیسوں پر عیاشی مجرمانہ غفلت ہے، بددیانتی سے کسی کو جائیدادیں بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پسے ہوئے طبقات کی بھلائی کے لیے کام کریں گے اور ریاست کے عوام کو اب واضح تبدیلیاں نظر آئیں گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ ‎سیاسی دباؤ سے آزاد ہوکر بجلی چوری کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چوہدری انوارالحق نے کہاکہ سوشل پروٹیکشن انڈوومنٹ فنڈ کے تحت اسکروٹنی کا عمل شروع کردیا ہے، بہت جلد مستحق افراد کو امداد ملنا شروع ہو جائے گی اور آگے چل کر صحت اور تعلیم بھی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں آزاد کشمیر میں ایڈوینچر ٹورازم کا آغاز، ندا علی 16 ہزار فٹ بلند چوٹی سر کرنے والی پہلی ملکی خاتون بن گئیں

اس موقع پر سینیئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزرا حکومت چوہدری اظہر صادق، سردار جاوید ایوب، چوہدری محمد ارشد، نثار انصر ابدالی، راجہ محمد صدیق، چوہدری اکبر ابراہیم، ظفر اقبال ملک، چوہدری قاسم مجید، سردار عامر الطاف اور سردار ضیاالقمر بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ میں 3,300 پوائنٹس گر گیا

نامناسب اور ذاتی سوالات پر اداکارہ میرا ارشاد بھٹی کا پوڈکاسٹ چھوڑ کر چلی گئیں

اعلیٰ سپرمارکیٹس سے چوری کی منصوبہ بندی کرنے والا گروہ گرفتار، 6 خواتین بھی شامل

پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 23 مزدور ہلاک، متعدد زخمی

دنیش ترویدی بنگلہ دیش میں نئے بھارتی ہائی کمشنر ہوں گے؟

ویڈیو

پاکستان دنیا بھر میں امن کا سفیر بن کر سامنے آیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی