بلوچستان کے علاقے پسنی میں دفاعِ وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر وجاہت وحید شہید کو ان کے آبائی شہر لاہور میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:قلات میں فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک، گوادر میں میجر وجاہت وحید شہید
میجر وجاہت وحید شہید کی نمازِ جنازہ بحریہ ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی، جس میں گورنر پنجاب، کور کمانڈر لاہور، سینئر صوبائی وزرا، سول و عسکری حکام اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پسنی میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے میجر جاہت وحید شہید کو لاہور میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا، نمازِ جنازہ میں گورنر پنجاب، کور کمانڈر لاہور، سینئر صوبائی وزراء اور سول و ملٹری حکام نے شرکت کی۔۔
@KulAalam @AmirSaeedAbbasi @abduljabbarisb https://t.co/oxz40mAzAb— Media Talk (@mediatalk922) October 20, 2026
قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسدِ خاکی کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ میجر وجاہت وحید شہید کے پسماندگان میں والدہ، بیوہ اور ایک معصوم بیٹی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی تہلکہ خیز گفتگو، حوثیوں کے خلاف کارروائی، پاک فوج میدان میں
میجر وجاہت وحید شہید نے 18 اکتوبر کو گوادر کے علاقے پسنی میں دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں جامِ شہادت نوش کیا تھا۔











