‘اگر زرداری صاحب ملاقات کے لیے بلائیں گے تو چلا جاؤں گا’، کیا اسد عمر پیپلز پارٹی جوائن کررہے ہیں؟

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر و رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے ذاتی طور پر ملنے کے لیے بلایا تو وہ ملنے میں کوئی حرج محسوس نہیں کریں گے، تاہم انہوں نے سیاست میں واپسی کو خارج ازامکان قرار دیدیا۔

اے آر وائی نیوز پر کاشف عباسی کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں پیپلز پارٹی جوائن کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ نہ ایسا کوئی ارادہ ہے نہ کوئی ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے عملی سیاست میں واپسی کی خبروں کی بھی تردید کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کا پی ٹی آئی کی رکنیت اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

اگر زرداری صاحب بلائیں گے ملنے تو چلے جائیں گے؟ کاشف عباسی کے اس سوال پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ان کے بھیتیجے کی زرداری صاحب کی فیملی میں شادی ہوئی ہے تو ایک تعلق تو رہا ہے، اگر ذاتی طور پر ملنے کے لیے بلائیں گے تو وہ ملنے میں کوئی حرج محسوس نہیں کریں گے۔

میاں نواز شریف بلائیں تو؟ اس سوال پر بھی اسد عمر کا موقف تھا کہ وہ مل لیں گے۔ ’دیکھیں میں نے ٹکا کر ان کی مخالفت کی جب ہم اپوزیشن میں تھے اس وقت بھی اور جب ہم حکومت میں تھے اس وقت بھی، سیاسی طور پر میرے ان سے شدید اختلافات ہیں، لیکن میری ان سے ذاتی دشمنی تھوڑی ہے۔‘

مزید پڑھیں: سیاست سے علیحدگی کے بعد اسد عمر اب کیا کر رہے ہیں؟

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اگر ملنا چاہیں تو مل لوں گا، ملاقات میں اگر کرکٹ پر بات کرنا چاہیں تو میاں صاحب کے ساتھ تو کرکٹ پر بات کی جاسکتی ہے، انہوں سیاست میں آنے سے قبل شریف برادران سے اپنی ایک ملاقات کا بھی ذکر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک مصر مشترکہ مشق ’تھنڈر II‘ کامیابی سے مکمل، انسداد دہشتگردی تعاون مزید مضبوط

پاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لئے کوششیں جاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ، فلک جاوید کی ضمانت منظور

پنجاب میں شرمپ فارمنگ کے انقلابی منصوبوں پر تیز پیشرفت، بنجر زمینیں معاشی زونز میں تبدیل

یورپ کی طرف سے اسرائیل کو سفارتی دھچکا، پابندیوں کا امکان بڑھ گیا: برطانوی اخبار دی گارڈین

ویڈیو

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی