مولانا فضل الرحمان اس عمر میں لالچ چھوڑ دیں، علی امین گنڈاپور

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ اپنی بات سے مکرجاتے ہیں، فضل الرحمان اپنے قول و فعل میں تضاد نہ کریں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمیعت علما اسلام (ف) کے رہنما اپنے لیڈر مولانا فضل الرحمان کو سمجھائیں، کہ وہ اس عمر میں لالچ چھوڑ دیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم پر بھی پہلے کہا ووٹ نہیں دیں گے پھر ریٹ بڑھایا، ہر بار ہی اپنی بات سے مکر جاتے ہیں، آئندہ الیکشن میں مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخوا سے ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا میں طلبا یونین بحال کرنے کا اعلان کردیا

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس بار پورا پاکستان بند کرنے کی تیاری ہورہی ہے۔ اس بار آئیں گے تو حکومت کا تختہ الٹ کرجائیں گے۔ ان کو نہیں چھوڑیں گے چاہے جو بھی ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے کہتا ہوں تمہارے لوگ تھک چکے ہیں، حکومت تیار ہوجائے ہم ان کو نکالیں گے۔ اس بار پورا بندوبست کرکے آئیں گے اور یہ آخری ہوگا۔

مزید پڑھیں: ڈی چوک احتجاج: گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی پر بونس، پروموشن اور چھٹیوں کا وعدہ

خیال رہے اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پکڑے گئے ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے اہلکاروں کی رہائی کے بعد انہیں سی ایم ہاؤس بلایا ریسکیو اہلکاروں کا استقبال کیا، ان پر گل پاشی کی اور رہا ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کو ون اسٹیپ پروموشن اور ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا۔

اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 90فیصد کارکنان رہا ہوچکے ہیں، ان کارکنان نے بڑے عزم اور ہمت کا مظاہرہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے