نوجوان کرکٹر عرفان نیازی آسٹریلیا کے خلاف میچ سے ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنے کے لیے پُرجوش

اتوار 3 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی عرفان خان نیازی کل آسٹریلیا کے خلاف میچ سے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنے جارہے ہیں اور وہ بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش اور پُرامید بھی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کرکٹ کی دنیا کی ٹاپ ٹیم کے خلاف ڈیبیو کرنے کا موقع ملنا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں، اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز، آسٹریلیا کا اسکواڈ کا اعلان

عرفان نیازی نے کہاکہ انہوں نے اسکول کی سطح سے کرکٹ کا آغاز کیا اور انہیں کھیل کا بہت شوق تھا۔ پاکستان کے لیے کھیلنا ہمیشہ میرا خواب اور عزم رہا۔

انہوں نے کہاکہ جب وہ انڈر 19 کرکٹ کھیل رہے تھے تو ان کے کوچ تنویر شوکت نے انہیں ایک کاغذ دے کر اپنے خواب لکھنے کو کہا۔

’میں نے لکھا کہ ریجنل انڈر 19، انڈر 19 ورلڈ کپ، پی ایس ایل اور پھر پاکستان کی قومی ٹیم میں کھیلنا چاہتا ہوں، اور آج وہ خواب حقیقت میں بدلتے ہوئے دیکھ رہا ہوں‘

عرفان نیازی نے کہاکہ میری فیملی نے ہمیشہ میرے خواب کی حمایت کی، میں نے کرکٹ کے لیے اپنا گھر بار چھوڑ کر فیصل آباد میں قیام کیا، اور 6،6 ماہ تک گھر نہیں جا پاتا تھا۔

انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلوں اور پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرسکوں۔

یہ بھی پڑھیں محمد رضوان اور عرفان خان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر

واضح رہے کہ نوجوان اور ابھرتے ہوئے کرکٹر عرفان نیازی کل آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں ڈیبیو کریں گے، انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں