پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز، آسٹریلیا کا اسکواڈ کا اعلان

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے نیشنل سلیکشن پینل نے پاکستان کے خلاف ون ڈے کرکٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ آسٹریلیا کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سیریز کا شیڈول جاری کردیا

آسٹریلین اسکواڈ

آسٹریلین اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں شین ایبٹ، کوپر کنولی، جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین اور گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

آسٹریلین سلیکشن پینل کے سربراہ جارج بیلے کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل یہ آسٹریلیا کی آخری ون ڈے سیریز ہے، اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے، یہ سیریز فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آخری میچ میں شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچز 4، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کے خلاف 3 ٹی20 میچز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں