مریم نواز عمرے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کی غرض سے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، بیٹے جنید صفدر، بیٹیاں مہرالنساء اور ماہ نور صفدر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وہ  سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 739 لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوئیں۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف بھی لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کریں گے۔

میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔ دونوں رہنما سعودی عرب کی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں گزاریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘