ٹرمپ کے عمران خان سے اچھے تعلقات، ان کے امریکی صدر بننے سے فرق تو پڑے گا، پاکستان تحریک انصاف

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے سے فرق تو پڑے گا کیونکہ ان کے عمران خان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مداخلت کرنے والی امریکی انتظامیہ جارہی ہے تو یہ ایک اچھی خبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی، ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے کس انداز میں یقین دہانی کرائی؟رؤف حسن کا انکشاف

علی محمد خان نے کہاکہ آج جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے ٹرمپ کے امریکی صدر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اب نئی انتظامیہ نیوٹرل ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے اوورسیز رہنماؤں اور کارکنوں نے عمران خان کی رہائی کے لیے جدوجہد کی اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

علی محمد خان نے کہاکہ عمران خان کی رہائی کے لیے ملک کے اندر ہماری جدوجہد جاری رہے گی، آج بھی بھی بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے عمران خان کو احتجاج کے ساتھ ساتھ مذاکرات کرنے کی بھی تجویز دی جس سے انہوں نے اختلاف نہیں کیا، لیکن ان کا مؤقف تھا لگتا نہیں اس کا کوئی فائدہ ہو۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمران خان نے آج واضح کیا ہے کہ وہ ملک سے باہر نہیں جائیں گے، اگر حکومت نے کوئی ایسی آفر کی تو وہ جیل میں ہی رہنے کو ترجیح دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان قوم کے ہیرو ہیں، ضروری ہے کہ انہیں جیل سے رہا کیا جائے، تاہم ہم کسی کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کی خاطر پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کریں گے، خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے آج ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ اقتدار میں آکر کسی سے انتقام نہیں لیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اگر غیرجانبدار ہوجائے تو ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں