اسلام آباد ہائیکورٹ: علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔

علی امین گنڈا پور کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ علی امین گنڈا پور پر درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ فریقین جمعہ تک علی امین گنڈا پور کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ پیش کریں، اور کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور 6 اپریل کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیے گئے تھے، بعد ازاں انہیں اسلام آباد میں درج مقدمے میں پیشی کے لیے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کا ایرانی ڈرون نیٹ ورک سے متعلق معلومات پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں، پولیس

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، 10 میں سے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

’پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں‘، بھارتی اداکارہ شہناز گل بھی ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کی دیوانی نکلیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کے پی اور بلوچستان کے تاجروں کی ملاقات، کیا کچھ زیربحث آیا؟

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘