ایشیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیز میں شامل پاکستان کی 2 یونیورسٹیز کون سی ہیں؟

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حالیہ کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں صرف 2 پاکستانی یونیورسٹیز ٹاپ 100 میں شامل ہو سکی ہیں، جب کہ کئی دیگر ادارے اپنی پوزیشن میں قابل ذکر بہتری لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ایشیائی یونیورسٹیز کی حالیہ رینکنگ میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اسلام آباد 67 ویں نمبر پر جبکہ قائداعظم یونیورسٹی (QAU) اسلام آباد 84 ویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورکمانڈر پشاور کی یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں طلبا و طالبات اور اساتذہ سے ملاقات

اس رینکنگ کا حصہ بننے کے لیے مجموعی طور پر 70 پاکستانی یونیورسٹیز نے QS ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ: ایشیا 2025 کے لیے درخواستیں دی تھیں۔ اس رینکنگ میں تعلیمی ساکھ، آجر کی ساکھ، اور فیکلٹی اور طلبہ کے تناسب جیسے عوامل پر غور کیا جاتا ہے۔

اس رینکنگ کے مطابق لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) جیسی یونیورسٹیز 115 پر، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد 129 اور پنجاب یونیورسٹی 138 پر مضبوط پوزیشن برقرار  رکھنے میں کامیاب رہی ہیں۔

ٹاپ 100 کے علاوہ، ٹاپ 500 میں شامل دیگر پاکستانی یونیورسٹیز میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) لاہور 163، یونیورسٹی آف لاہور 182، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد 202، پشاور یونیورسٹی 205، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چین کی میڈیکل یونیورسٹی میں تحقیقاتی مرکز پاکستانی سائنسدان سے منسوب

جبکہ اپلائیڈ سائنسز (PIEAS) اسلام آباد میں 235، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) 243، کراچی یونیورسٹی 267، آغا خان یونیورسٹی کراچی 275، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) کراچی 291 ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، دونوں 317 پر، ایئر یونیورسٹی پاکستان اسلام آباد اور بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان دونوں 324 پر، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب لاہور 362 پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی میں طلبا اور گارڈز میں تصادم، 5 افراد زخمی

اس کے علاوہ  عبدالولی خان یونیورسٹی مردان 377 اور لاہور سکول آف اکنامکس بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی 401-410 نمبر پر، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد اور اقرا یونیورسٹی کراچی کو 411-420 میں، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کو 431-440 میں، نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اور ایمرجنگ سائنسز اسلام آباد اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کو 441-450، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اور 451-460 میں، ٹیکنالوجی ٹیکسلا، 461-470 میں یونیورسٹی آف مالاکنڈ، چکدرہ، 471-480 میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی اور 481-490 میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) اسلام آباد شامل ہیں۔

اس درجہ بندی میں مشرقی، جنوبی، جنوب مشرقی اور وسطی ایشیا کے 25 ممالک پر محیط 984 اداروں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp