عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار حسین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی۔

جسٹس انوار حسین نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جسٹس عابد حسین چھٹہ اسی نوعیت کی درخواست پر سماعت کررہے، اس درخواست کو بھی اسی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ درخواست چیف جسٹس کو ارسال کی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرا ر آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ ایک ہی درخواست بار بار دائر نہیں ہوسکتی۔

مقامی وکیل آفاق احمد ایڈووکیٹ اور جیند احمد نے درخواستیں ہائیکورٹ میں دائر کررکھی ہیں، جسٹس عابد حسین چھٹہ کل درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘