لاہور ہائی کورٹ، پنجاب میں رمضان بازاروں کے لیے مختص رقم کی تفصیلات طلب

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے رمضان بازاروں کے لیے 2ارب کی مختص کردہ رقم کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے رمضان بازاروں کے لیے مختص کردہ رقم اب کہاں استعمال ہوگی۔

عدالت نے نگران پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تو رمضان ہی ختم ہونے جا رہا ہے، یہ پیسہ کیسے ضائع کیا جاسکتا ہے، بتایا جائے کہ ٹارگٹڈ سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کےتحت تقسیم کیوں نہیں کی گئی؟

نگران حکومت پنجاب نے رمضان پیکج کےلئے 2ارب روپے کےمختص فنڈز کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں، جس پر عدالت نے مزید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیکج تو رمضان کے لیے جاری ہوا تھا، کیا اسے لاگو تب کریں گے جب رمضان گزر جائے گا؟

سرکاری وکیل نے جوابی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس بار فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی سمری آئی تھی کہ سبسڈی صرف آٹے پردی جائے۔

عدالت نے سوال کیا کہ کس قانون کےتحت سبسڈی صرف آٹے پردینےکا فیصلہ کیا گیا؟؟

محکمہ خوراک افسر نے اپنے موقف میں کہا کہ گندم ریلیز پالیسی کے تحت گندم فلور ملز کو فروخت کی جاتی ہے۔

عدالت نے پوچھا کہ قانون گندم کی فروخت کا ہے تو فلور ملز سے آٹا کس قانون کےتحت لیا گیا؟ عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تذلیل کرکے سبسڈی دینے کے بجائے فلور ملوں کے ذریعے سب کو سبسڈی دینا مناسب تھا۔ اگر ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہی تھی تو بے نظیر انکم سپورٹ میں 1000، 1500روپے اضافی بھجوا دیتے۔ جو مستحقین رجسٹرڈ نہیں تھے تو انہیں رجسٹرڈ کرتے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذمہ دار افسران کو طلب کرلیا اور کہا کہ لائنوں میں لگوا کر دنیا کو کیا بتا رہے ہیں کہ یہ بھکاری ہیں؟  نگران حکومت کو کسی اشتہار بازی کی ضرورت نہیں ہے۔ نگران وزیراعلیٰ کے اپنے چینل پر 2،2گھنٹے کے پروگرام کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی بہترین سفارتکاری، دنیا میں ہمیں جو تحسین مل رہی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی، وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں گفتگو

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا