گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

جمعرات 14 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے اپنے پلے بیک اور پنجابی گانوں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ ان کے قابل ذکر گانوں میں ’چلو کوئی گل نئی‘، ’لوکاں دو دو یار بنائے‘ اور نور جہاں کا گانا ’سونے دیا گنگنا ہیں‘ جن سے انہوں نے خوب شہرت حاصل کی۔

حال ہی میں نوراں لال وصی شاہ کے شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا شیئر کیا جسے وہ آج تک بھول نہیں سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’نرگس کو فوری انصاف دلوا کر مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے‘ اداکارہ ریشم کا مطالبہ

اپنے پچھتاوے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ اپنی زندگی کے آخری دنوں میں انہیں بہت فون کرتی تھیں کیونکہ وہ گلوکارہ سے ملنا چاہتی تھیں لیکن ایک شہر میں ہوتے ہوئے بھی والدہ سے نہ مل سکیں نہیں کیونکہ وہ اپنے کام میں بہت زیادہ مصروف تھی۔

نوراں لال کا کہنا تھا کہ جس دن ان کی والدہ کا انتقال ہوا وہ اپنا شو کررہی تھیں اور اسی دوران کسی نے بتایا کہ آپ کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے، انتقال کی خبر سن کر انہوں نے مینجر سے درخواست کی کہ شو کینسل کردیں تو آرگنائزرز نے کہا کہ ہم نے کارڈ چھپوائے ہوئے ہیں، نوراں لال کی والدہ کا انتقال ہوا ہے ہماری والدہ کا نہیں۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ان الفاظ کو کبھی بھی نہیں بھول سکتیں اور یہ پچھتاوا بھی رہے گا کہ اپنی والدہ کو مل نہیں سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نرگس فخری کی زندگی ایک ای میل نے کیسے تبدیل کردی؟

نوراں لال کا مزید کہنا تھا کہ اس واقع کو 18 سال بیت گئے ہیں لیکن وہ اس کو آج تک نہیں بھول سکیں۔ انہوں نے ناظرین کو یہ پیغام دیا کہ جب بھی والدین آپ کو یاد کریں، خاص طور پر جب وہ بیمار ہوں تو سب کچھ چھوڑ کر ان سے ملنے چلے جائیں کیونکہ زندگی میں سب کچھ مل جاتا ہے والدین نہیں ملتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی کلیئرنس میں ناکام سفیر کی تعیناتی، برطانوی وزیرِاعظم مشکل میں

اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش اور بوسنیا ہرزیگووینا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جعلی پی آئی اے ایپ کا فراڈ، قومی ایئرلائن کی مسافروں کو وارننگ

طلاق کے بعد پوجا بھٹ کی زندگی میں کیا بدلا؟ چونکا دینے والا بیان

ہزاروں سال پرانا فلکیاتی منظر: شہابی بارش 22 اپریل کو عروج پر ہوگی

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟