اے این پی رہنما سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کرگئے

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے۔ رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی۔

الیاس بلور 9 جنوری 1940 کو پشاور، خیبر پختونخوا میں ایک سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئے جہاں سے انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی، ایڈورڈز کالج سے فیکلٹی آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔

مزید پڑھیں:فیکٹ چیک : کیا اے این پی رہنما غلام احمد بلور نے سیاست ترک کردی؟

انہوں نے 1969 میں جامعہ کراچی سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ 1999 میں الخیر یونیورسٹی، آزاد جموں و کشمیر سے مارکیٹنگ میں ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) کی ڈگری بھی حاصل کی۔

الیاس کمپنی فلور اینڈ جنرل ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ الیاس بلور 2012 کے سینیٹ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے سینیٹ آف پاکستان کے لیے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

مرحوم الیاس بلور اے این پی رہنما غلام احمد بلور اور شہید بشیر احمد بلور کے بھائی تھے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا الیاس احمد بلور کے اِنتقال پر اظہارِ افسوس

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق سینیٹر اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما الیاس احمد بلور کے اِنتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور اِظہار ہمدردی  بھی کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیاس احمد بلور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور ورثاء کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘