’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس کا فلم بین شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم کے ذریعے عامر خان 2 برس بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔
فلموں کے ڈیٹا بیس کی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی کے مطابق ’ستارے زمین پر‘ 2018 میں ریلیز ہوئی ہسپانوی فلم ’کیمپیونس‘ (چیمپیئنز) کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں عامر خان، جینیلیا دیش مکھ اور درشیل سفاری شامل ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری آر ایس پرسنا نے دی ہے۔ ’ستارے زمین پر‘ رواں برس کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے فلم لال سنگھ چڈھا کی بعد عامر خان اب اپنی نئی فلم میں ستارے زمین پر میں نظر آئیں گے۔ تارے زمین پر، کی طرح اس فلم میں بھی معاشرہ میں پھیلی ہوئی ایک سنگین بیماری ’ڈاؤن سنڈروم‘ کو اجاگر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کیا عامر خان تیسری شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تارے زمین پر‘ میں ’ڈسلیکسیا‘ کے مرض پر روشنی ڈالی گئی تھی۔ اس فلم میں عامر خان نے آرٹس ٹیچر رام شنکر نکمب کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں وہ طالبعلم ایشان اوستھی کو ڈسلیکسیا کے مرض پر قابو پانے اور اس کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اس کی مدد کرتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔’تارے زمین پر‘ میں طالب علم ایشان اوستھی کا کردار چائلڈ اسٹار درشیل نے نبھایا تھا۔
فلم ’تارے زمین پر‘ میں ’ڈسلیکسیا‘کے مرض پر روشنی ڈالی گئی تھی جبکہ فلم ’ستارے زمین پر‘ میں بھی ذہنی بیماری ’ڈاؤن سنڈروم‘ کو اجاگر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: طلاق نے سابق اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ تعلقات کو متاثر نہیں کیا، عامر خان
فلموں کی تھیم ایک سی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے عامرخان نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی فلم ناظرین کو محظوظ کرنے کے لحاظ سے 10 گنا زیادہ بہتر ہوگی۔ یہ اداسی اور کامیڈی سے بھرپور بھی ہوگی۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ اس فلم میں ان کا کردار ایک بچے کے بجائے تمام بچوں کی مدد کرے گا۔