ہنزہ میں ناصر آباد پل کے قریب مسافر وین حادثے کا شکار، 18 افراد زخمی

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہنزہ میں ناصر آباد پل کے قریب مسافروں سے بھری ہائی ایس وین کھائی میں گرنے کا افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ہنزہ اور نگر کی ٹیموں نے فوری طور پر چار ایمبولینسز جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:چلاس: ہنزہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پولیس، ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمیوں کو محکمہ صحت کی ایمبولینسز، ریسکیو 1122 کی گاڑیوں اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے سکندر آباد ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس کو حادثہ، 3 مسافر جاں بحق

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ہائی ایس وین میاچھر سے گلگت جا رہی تھی اور ناصر آباد پولیس چیک پوسٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ گاڑی میں 18 مسافر سوار تھے، جن میں سے متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔ شدید زخمیوں کو گلگت کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے پاکستان آنے والی زائرین کی بس کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم ابتدائی طور پر ڈرائیور کی غفلت یا گاڑی کی تکنیکی خرابی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ چند 5 روز قبل 12 نومبر کو بھی گلگت بلتستان کے علاقے استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں بس  دریا میں گرنے سے متعدد مسافر جانبحق اور کئی لاپتا ہوگئے تھے۔ اس حادثے میں دلہن معجزانہ طور پر محفوظ رہی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے