پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکتوبرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ 38.34 فیصد کمی ہوئی اور 7 لاکھ 34 ہزار ٹن سے زائد پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں جبکہ ایک ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل39 کروڑ 84 لاکھ ڈالر رہا۔

گزشتہ سال اکتوبرمیں 9 لاکھ 28 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھیں جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 64کروڑ 61 لاکھ ڈالر تھا۔ اکتوبر میں خام تیل کی درآمدات میں بھی43.26 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، ایک ماہ کے دوران 5 لاکھ71 ہزار ٹن سے زائد خام تیل درآمد کیاگیا جس کا درآمدی بل 30 کروڑ 62 لاکھ ڈالر سے زائد تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں مسلسل کمی آنے لگی

گزشتہ مالی سال اکتوبر میں 8 لاکھ 64 ہزار 708 ٹن خام تیل درآمد کیاگیا، گزشتہ سال اکتوبر میں خام تیل کادرآمدی بل 53 کروڑ 97 لاکھ 81 ہزار ڈالر تھا۔ اکتوبرمیں نیچرل لیکویڈ گیس کی درآمدات کا حجم27کروڑ 89 لاکھ ڈالرسے زائد رہا جبکہ اکتوبر میں پیٹرولیم گیس کی درآمدات کا حجم سالانہ 20 فیصد اضافے سے 7کروڑ 79 لاکھ ڈالرسے زائد رہا۔

اکتوبر میں پیٹرولیم شعبے نے مجموعی طورپر ایک ارب ڈالر سے زائدکی درآمدات کیں جبکہ مجموعی درآمدات میں سالانہ 30.55 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں مالی سال جولائی تا اکتوبرپیٹرولیم شعبےکی مجموعی درآمدات 5.11 ارب ڈالر رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘