پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی پاکستان لرننگ فیسٹیول اسلام آباد میں بھر پور شرکت

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے زیراہتمام اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز جی سکس تھری میں پاکستان لرننگ فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا، جس میں اسلام آباد کے تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے بھرپور شرکت کی۔

چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سرفراز قمر ڈاہا کی خصوصی ہدایات پر 50 اسکاؤٹس نے نہ صرف اسٹال پر خدمات انجام دیں بلکہ فیسٹیول کے انتظامی انتظامات میں وزارت کے حکام کی مدد بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی آرٹس کونسل میں ’مستقبل کو سنو‘ تقریب میں شرکت

وفاقی وزیر احسن اقبال اور وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی نے تقریب کا افتتاح کیا اور شرکا کی حوصلہ افزائی کے لیے تمام اسٹالز کا دورہ کیا۔

پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے دستے کی قیادت ڈائریکٹر ٹریننگ لیاقت علی اعوان، ڈائریکٹر یوتھ پروگرام نائیک اختر جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز توصیف صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ پروگرام فیصل اقبال، سردار علی شاہ، عطا الرحمان، شاہد علی تاج، انور کمال، فرخ سعید سمیت سینئر قیادت نے کی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اسکاؤٹس ایسوسی ایشن اور یواین ایف پی اے کے زیراہتمام فکر انگیز مذاکرہ

وفاقی وزارت تعلیم نے فیسٹیول کی کامیابی میں نیشنل ہیڈ کوارٹرز اور بوائے اسکاؤٹس تیمرگرہ، اسماعیلی اسکاؤٹس، امامیہ اسکاؤٹس، انجمن فیض الاسلام کی قیادت کی شرکت اور تعاون کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

پی آئی اے نے لاہور، مانچسٹر براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا، افتتاحی پرواز 325 مسافروں کے ساتھ روانہ

مصنوعی ذہانت نے پولیس میں 2 کروڑ روپے کی تنخواہوں کی خردبرد کا بھانڈا پھوڑ دیا، 3 اہلکار گرفتار

سندھ طاس معاہدہ: بھارت نے کب، کون سی خلاف ورزی کی؟

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ