عمران خان کی رہائی کا بالکل کوئی امکان نہیں، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا بالکل کوئی امکان نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ دیگر مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور نہیں ہوئی، اس لیے رہائی ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظور، عمران خان کی رہائی کا حکم

وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان نے 9 مئی کو واضح ہدایات دیں، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ٹرائل کورٹ میں کیس آگے بڑھے گا تو ضمانت منسوخ بھی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خان کیس ٹو میں عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں توشہ خانہ 2 کیس میں رہائی کا حکم، کیا عمران خان جیل سے باہر آسکیں گے؟

دوسری جانب پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کے لیے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی ہے، جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ ہمیں تحریک انصاف کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں، ان سے نمٹ لیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘