بھارتی فلمی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کون؟

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری نے مقبولیت میں بالی ووڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اب تک بھارتی فلم نگری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کا نام موضوع بحث آیا ہے تو ہر طرف سے بالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کے نام ہی لیے گئے ہیں، کہا جاتا تھا کہ بھارت میں سلمان خان اور شاہ رخ خان سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں لیکن ساؤتھ فلم انڈسٹری کے اداکاروں نے بالی ووڈ کے بڑے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پُشپا 2: دی رول‘، کامیابی کے نئے ریکارڈز بنانے کے لیے تیار، ریلیز کب ہوگی؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل فلموں کے سپر اسٹار الو ارجن اس وقت بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن چکے ہیں جنہوں نے اپنی نئی فلم ’پشپا 2‘ کے لیے 300 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے جو بالی ووڈ کی کئی فلموں کے کل بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے تامل فلموں کے لیجنڈ رجنی کانتھ نے اپنی فلم ’جیلر‘ کے لیے 250 کروڑ روپے معاوضہ لیا تھا لیکن الو ارجن نے ان کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ جبکہ دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک فلم کا معاوضہ 150 سے 200 کروڑ روپے تک لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دو خان آمنے سامنے: ’یہ چھچھورا پن ہے‘، شاہ رخ خان کی اس بات پر عامر خان نے کیا جواب دیا؟

نومبر میں الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا جو چند گھنٹوں میں ہی کروڑوں ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  پشپا2 اگلے ماہ 5 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp