اسلام آباد میں کسی احتجاج کی اجازت نہیں، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ملک میں فساد پھیلانا ہے، اسلام آباد میں کسی احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، خلاف ورزی پر گرفتاریاں اور مقدمات درج ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی دارالحکومت میں کسی احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی کوئی جلوس یا ریلی نہ نکالنے کے احکامات دیے ہیں، اب اگر کوئی جلوس نکالتا ہے تو غیرقانونی ہوگا۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت احتجاج میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے، اس بار اگر احتجاج میں سرکاری افسران اور اہلکار شریک ہوئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ایک صوبے کا وفاق پر لشکر کشی کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، ہم سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال روکیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ 24 نومبر کو بیلاروس کے صدر ایک وفد کے ساتھ پاکستان آرہے ہیں، اس لیے کسی احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے، جس کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 24 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی نے ججوں اور وکلا سے شرکت کی اپیل کردی

دوسری جانب آج عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج ہر صورت ہوگا، عوام بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی