سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان مایوس ذہن کی عکاسی ہے، نائب وزیراعظم

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیرعمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سعودی عرب اور جنرل باجوہ پر الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ سعودی عرب کو سیاسی مفادات کے لیے نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کا سعودی عرب کے حوالے سے گھناؤنا الزام، بیان جھوٹا ہے: جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ عرب دیرینہ دوست اور بھائی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں. پاکستان سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے سفر کا بے حد معترف ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات پر فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ سعودی عرب نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی سیاست چمکانے اور پوائنٹ اسکورنگ کی غرض سے پاکستان کے اندرونی معاملات کے حوالے سے سعودی عرب پر مذموم الزام تراشی افسوسناک امر اور مایوس کن ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو اپنے معمولی سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ کرنے سے باز رہنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp