مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی پہلی کویتی خاتون نیوز پریزینٹر

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کویت نےمصنوعی ذہانت( آرٹی فیشل انٹیلی جنس) سے ورچوئل نیوز پریزینٹر بنائی ہے جس کا نام ’فیدھا‘ ہے۔

اس ورچوئل نیوز پریزنٹر نے کویت نیوز کے ٹوئٹراکاؤنٹ سے اپنا تعارف کروایا۔

کویت نیوز کے ٹوئٹر سے شئیر کی گئی ورچوئل نیوز پریزینٹر ایک خاتون ہے جس نے سیاہ کوٹ اور سفید رنگ کی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے۔

فیدھا ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عربی میں کیا کہتی ہے؟

اس ویڈیو میں ورچوئل نیوز پریزینٹر اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہتی ہے کہ میں فیدھا ہوں۔ کویت نیوز میں مصنوعی ذہانت کے ساتھ  کام کرنے والی پہلی پریزینٹر ہوں۔ پھر وہ پوچھتی ہے کہ آپ کس قسم کی خبروں کو ترجیح دیتے ہیں؟

فیدھا کویت میں رکھا جانے والا ایک پرانا نام ہے جس کا مطلب ہے چاندی،دھات۔

کویت نیوز کے ڈپٹی ایڈیٹر انچیف عبداللہ بوفتین کا کہنا ہے کہ روبوٹ ہمیشہ چاندی اور دھات کے رنگوں ہی میں تصور کیے جاتے ہیں۔ اسی لیے ہم نے انہی 2رنگوں کو ملایا ہے۔

عبداللہ بوفتین نے بتایا کہ پریزینٹرکے سنہرے بال اور ہلکے براؤن رنگ کی آنکھیں ملک کی متنوع آبادی اور تارکین وطن کی عکاسی کرتی ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ مستقبل میں ورچوئل خاتون نیوز پریزینٹر کویت نیوز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیوز بلیٹن پیش کر سکتی ہے۔ اس اکاؤنٹ کے 12لاکھ فالورز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

بلاول بھٹو سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، ترقیاتی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کی واپسی کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا اعلان

ملک بھر میں 1153 عدالتیں ججز سے محروم، لاکھوں مقدمات التوا کا شکار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ثقافتی تنوع برائے مکالمہ و ترقی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

ویڈیو

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

پاکستان ٹی وی کا خصوصی دستاویزی پروگرام ’بھارت کی ساکھ داؤ پر، پاکستانی بیانیے کی فتح‘، سچائی کی ایک لازوال کہانی‘

پاک چین دوستی کا جشن، پاکستانی قیادت کا سی پیک اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر زور

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟