پاکستان اور بیلاروس کے درمیان کن 8 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے؟

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے۔ پاکستان-بیلاروس بزنس فورم کے دوران 8 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

وزارت تجارت کے مطابق جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیلاروس ٹریکٹرز پائیداری اور مضبوطی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔2025-27 کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کیا گیا ہے، دونوں ممالک تعاون کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔ پاکستان اور بیلاروس علاقائی تجارت اور کنیکٹیویٹی کے فروغ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم میں شراکت دار ہیں۔

مزید پڑھیں: بیلا روس کا 75 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، صدر کل آئیں گے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بیلاروس سے ٹیکنالوجی منتقلی اور مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے توانائی، زراعت، آئی سی ٹی اور دیگر شعبے کھلے ہیں۔ پاکستان اور بیلاروس کی دو طرفہ تجارت میں تنوع لانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے گوشت، ڈیری، زرعی مصنوعات اور کاغذی مصنوعات کی برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں۔

وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے اور مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان خطے میں تجارتی اور ٹرانزٹ حب بننے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان 250 ملین کی آبادی کے ساتھ دنیا کی چھٹی بڑی مارکیٹ ہے۔

مزید پڑھیں: جمہوریہ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے

وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان زرعی مشینری اور آٹوموبائل کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کی امید ہے۔ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں مزید ترقی کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حج پالیسی میں عمر کی حد سے متعلق اہم تبدیلی، کونسے عازمین متاثر ہوں گے؟

مغربی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی پیش گوئی، نظام زندگی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ

معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان عالمی سطح پر امن کا علمبردار بن کر ابھرا، عطا اللہ تارڑ

خراب کولیسٹرول میں 50 فیصد تک کمی: سائنسدانوں نے نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری