کینسر سے نبردآزما حنا خان کا سلمان خان کو پیغام، دل کو چھولینے والی باتیں

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینسر سے نبرد آزما بھارتی اداکارہ حنا خان نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے ایک ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف ادکار نے اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود ان سے طویل گفت و شنید کی اور ہمت بڑھاتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ ٹھیک ہوجائیں گی۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں حنا خان نے کہا کہ میں نے سلمان خان جیسی مہربان شخصیت سے ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھا ہے تاہم اس مرتبہ معاملہ تھوڑا مختلف تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر سے نبرد آزما کشمیری اداکارہ حنا خان کی وگ کے بال کٹواتے ویڈیو وائرل

حنا خان نے لکھا کہ شوٹنگ میں مصروف سلمان خان اپنے طویل اور تھکا دینے والے دن کے باوجود مجھ سے ملے اور ان کی باتوں نے میرا دل چھولیا۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان میرے پاس ایک گھنٹہ بیٹھے اور میرے علاج کی ہر چھوٹی سے چھوٹی تفصیل کے بارے میں پوچھا اور جس طرح انہوں نے میرے اعتماد کو بڑھانے کی کوشش کی وہ بیحد کمال کی تھی۔

مزید پڑھیے: کینسر میں مبتلا کشمیری اداکارہ حنا خان کو اپنے والد کی نصیحتیں یاد آگئیں

حنا خان نے بتایا کہ سلمان خان نے نہ صرف اپنے تجربات اور معلومات شیئر کیں بلکہ یہ بھی یقینی بنایا کہ میں پہلے سے زیادہ پراعتماد بن جاؤں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سلمان خان نے مجھے یقین دلایا کہ میں ٹھیک ہو جاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان کو مجھ سے ملنے اور دلاسے دینے کی کیا ضرورت پڑی تھی لیکن پھر بھی باوجود کام کی شدید مصروفیت کے وہ مجھ سے ملے۔

مزید پڑھیں: ’ہر چیز تکلیف دہ لیکن مسکراہٹ ختم نہیں ہونی چاہیے‘ کینسر میں مبتلا اداکارہ حنا خان کا جذباتی پیغام

حنا خان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے محض ایک دلی و مخلصانہ حمایت ہی نہیں بلکہ ان کے لیے ایک سبق بھی ہے اور وہ اس کو کبھی فراموش نہیں کریں گی۔ انہوں نے مذکورہ میسج سلمان خان کو ٹیگ بھی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان آدھی مدت کے اقتدار کے معاہدے کی حقیقت کیا ہے؟

معروف پاکستانی ٹینس اسٹار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پی ایس ایل کی 3 فرنچائزز کے مستقبل کا فیصلہ ہوگیا، ملتان سلطانز کے مستقبل پر سوالیہ نشان

26 اور 27 نومبر کو 2 روزہ تعطیل، سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے

کراچی میں ہیلمٹ قوانین مزید سخت، موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی شرط عائد

ویڈیو

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بین الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

کالم / تجزیہ

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک