پولیس کانسٹیبل کے قتل میں عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما نامزد

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کے قریب پولیس کانسٹیبل مبشرحسن کے قتل کا مقدمہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف ٹیکسلا تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، عمر امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑ اور شاہد خٹک کو ملزم نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت 14 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج ملک کے وقار کے ساتھ سوچی سمجھی سازش ہے، اسحاق ڈار

ایف آئی آر کے مطابق حملہ آور مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شیلنگ کی، جس کے باعث پولیس منتشر ہوئی لیکن اس دوران ملزمان کانسٹیبل مبشر حسن کو زخمی حالت میں اغوا کر کے لے گئے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے حملے میں کانسٹیبل عدنان، رئیس اور نعیم بھی زخمی ہوئے، بعد میں اطلاع ملی کہ ملزمان زخمی کانسٹیبل مبشر حسن کو ہکلہ پل کے نیچے پھینک کر فرار ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج ختم، فلائٹ شیڈول بحال نہ ہو سکا، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل مبشر حسن کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ پولیس کانسٹیبل مبشر حسن کے 2 بیٹیوں سمیت 3 بچے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے: دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے: دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ