’چاہے جان چلی جائے، عمران خان کو رہا کروائے بغیر واپس نہیں آؤں گا‘، علی امین گنڈا پور کے حلف کی ویڈیو وائرل

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور  کی پی ٹی آئی کے احتجاج کی ’فائنل کال‘ سے پہلے کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر یہ حلف اٹھاتے ہیں کہ عمران خان نے نومبر میں جو فائنل کال دینی ہے اس پر چاہے ان کی جان چلی جائے وہ اس وقت تک اپنے گھر واپس نہیں آئیں گے جب تک عمران خان کو رہا نہ کروا لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی لینے تک ان کی یہ جنگ جاری رہے گی۔

علی امین گنڈاپور کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے، ایک صارف نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپنے حلف کی کچھ تو لاج رکھ لیتے۔

عبدالجبار ناصر لکھتے ہیں کہ علی امین گنڈا پور کے اس عہد کے بعد اب کیا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی یہ ویڈیو 9 نومبر 2024 کی ہے جس میں انہوں نے صوابی سے جلسے سے خطاب کیا تھا، جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک خان کو آزاد نہیں کریں گے گھروں کو واپس نہیں آئیں گے، جیل جائیں لیکن گھر واپس نہیں جائیں گے، ہم ان کا وہ حال کریں گے کہ یہ یاد رکھیں گے۔

لیکن گزشتہ رات جب پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع ہوا تو بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور نے وہاں سے راہ فرار اختیار کی جس پر پی ٹی آئی کے حامی صارفین ان پر خوب تنقید کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی